نئی دہلی11جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر میں امرناتھ تیرتھ یاتراپر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے نائب صدر حامد انصاری نے کہا کہ ایسے گھناؤنے کام کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا اور ایسے انسانیت مخالف جرائم میں ملوث یا ان کی مدد دینے والوں کوسزا دی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ تشددکو ایسے گھناؤنے کام کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا اور ایسے انسانیت مخالف جرائم میں ملوث یا ان کی مدد دینے والوں یا ان کا سازش رچنے والوں کو سزا دی جانی چاہئے۔نائب صدر نے اپنے پیغام میں کہاکہ جموں وکشمیرمیں امرناتھ تیرتیاترا پر دہشت گردانہ حملے کی خبر سن کر مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے، جس میں تیرتھ یاتریوں کی جانیں گئی ہیں اور کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔تشددکے ایسے بے کار واقعات کا کوئی جواز نہیں ہے اور ایسی وارداتوں کی سازش رچنے والوں یا ان مدد پہنچانے والوں کو، اس انسانیت مخالف جرائم کے لئے سزا دی جانی چاہئے۔انصاری نے کہاکہ بھارت کی روح پر کئے جانے والے ایسے حملوں کا سامنا کرنے کے لئے ہم متحدہیں۔میں سوگوار خاندانوں کے تئیں شدید تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔میں پوری قوم کے ساتھ دعا کرتا ہوں کہ مرحوم روح کو امن ملے اور زخمی لوگ جلد صحت مندہوں۔